واٹس ایپ جلد ہی ایک ڈیوائس میں دو اکاؤنٹس چلانے کا فیچر متعارف کرائے گا
کیلیفورنیا: اگر آپ دو مختلف ڈیوائسز میں واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں تو جلد ہی آپ کو ایسی سہولت دستیاب ہوگی جس کے بعد آپ ایک ہی ڈیوائس سے دونوں اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
جمعرات کے روز میٹا سربراہ مارک زکربرگ نے ایک اعلان میں بتایا گیا کہ انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے جو اینڈرائیڈ صارفین کو ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں جانے میں مدد دے گا اور صارف کو ایک اضافی ڈیوائس ساتھ رکھنے یا اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ نیا فیچر صارفین کو ان کی مختلف چیٹ کو منظم رکھنے میں آسانی فراہم کرے گا۔
میٹا کے مطابق اگرچہ اس فیچر سے دوسری ڈیوائس کی جھنجھٹ تو ختم ہوجائے گی لیکن لوگوں کو دوسرا اکاؤنٹ بنانے کے لیے علیحدہ سِم کارڈ ضرور چاہیئے ہوگا
جس پر اکاؤنٹ فعال کرنے کے لیے ون ٹائم پاسورڈ بھیجا جائے گا۔
جس پر اکاؤنٹ فعال کرنے کے لیے ون ٹائم پاسورڈ بھیجا جائے گا۔
0 Comments