Hot Posts

6/recent/ticker-posts

The Israeli Alleged Malevolent Plot Against Palestinians || Israel-Palestine Conflict


فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے بے دخل کرنے کا اسرائیل کا مکروہ پلان سامنے آ گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے تازہ بیان میں فلسطینیوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین غزہ کو خالی کر دیں اور یہاں سے چلے جائیں۔ دراصل اسرائیل کا شروع سے یہی پلان رہا ہے کہ وہ فلسطین کو مسلمانوں سے خالی کروا کر مکمل قبضہ کر لے۔ اس منصوبے کے تحت اسرائیلی حکومت گزشتہ چند ماہ سے فلسطینیوں کے گھروں پر زبردستی قبضے کر کے انہیں بے دخل کر رہی تھی۔ فلسطینی شہری بے گھر ہو کر کافی عرصے سے بے سہارا ہوتے چلے جا رہے تھے جب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو انہوں نے گزشتہ روز اسرائیل پر ہلہ بول دیا۔

اب اسرائیل اس تنازع سے بہت بڑا فائدہ لینے کا مکروہ پلان سامنے لے آیا ہے کہ فلسطینی سارے غزہ کو خالی کر دیں، اس طرح وہ اپنے پچھلے محدود پلان جس کے ذریعے فلسطینی شہریوں کو گھروں سے نکال کر انفرادی یہودی خاندانوں کو بسا رہا تھا اب وہ پورا غزہ خالی کروا کر پورے علاقے پر قبضہ کرنے کا شیطانی منصوبے پر عمل درآمد کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بیان بھی صیہونیوں کے پلان کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔




Post a Comment

0 Comments